سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحساء میں مسلح افراد کی مسجد پر فائرنگ اور خودکش دھماکے سے 4نمازی شہید اور 18زخمی ہوگئے ہیں، ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اسلحہ اور خودکش جیکٹوں سے لیس دو دہشت گردوں نے الاحسا کی مسجد الرضا میں جمعے کے خطبے کے دوران اندھادھند فائرنگ شروع کردی اور مسجد کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔
style="text-align: right;">
پولیس کی جانب سے روکنے پر ایک حملہ آور نے مسجد کے دروزے پر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے عوام کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
فائرنگ اور دھماکے کےنتیجے میں چار نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئےہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتالوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی ہے۔